پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اب ان کی ٹیم کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، تینوں شعبوں میں اچھا کھیلنا ہوگا ورنہ ٹیم ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوجائے گی۔
گزشتہ روز اسلام آباد یونائٹیڈ کیخلاف میچ میں کوئٹہ کی شکست کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر سرفراز احمد نے مایوسی کا اظہار کیا مگر عزم ظاہر کیا کہ گلیڈی ایٹرز اگلے میچ میں کم بیک کی پوری کوشش کریں گے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ اب ٹیم اس پوزیشن پر ہے کہ یہاں سے مزید کسی غلطی کی گنجائش نہیں۔
گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے اسلام آباد کیخلاف پی ایس ایل 6 کے کھیلے گئے میچ میں اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کی مگر ان کا کہنا تھا کہ انفرادی کارکردگی پر خوشی اس وقت ہوتی ہے جب یہ کارکردگی میچ میں فتح گر ثابت ہو۔
Comments are closed.