لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سے مبینہ طور پر 20 سالہ طالبہ کے اغواء کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف سامنے آیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اغواء ہونے والی خواتین یونیورسٹی کی طالبہ نہیں ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اپوا کالج فرسٹ ایئر کا امتحانی مرکز لاہور کالج میں بنایا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکی یونیورسٹی میں داخل ہوتے نہیں دکھائی دی، لڑکی کے ورثاء کو بھی تمام کیمروں کی ویڈیوز دکھائی گئی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق ورثاء کے پاس لڑکی کی کوئی امتحانی سلپ بھی موجود نہیں۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ورثاء کے بیانات اور حالات و واقعات کی روشنی میں تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف لے کر اسے بھی تفتیش کا حصہ بنایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے موبائلز کی کالز کے ریکارڈ کی مدد سے بازیابی کی کوشش کی جاری ہے۔
لڑکی گزشتہ دنوں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سے لاپتہ ہوئی تھی، جس کے بعد لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ گزشتہ رات درج کیا گیا۔
Comments are closed.