پیپلز پارٹی نے سندھ میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ہوٹل میں ٹھہرانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنرکے نام خط میں کہا کہ اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی نے کراچی کے ہوٹل میں 30 کمرے بک کروا کر ارکان سندھ اسمبلی کو ٹھہرایا ہے۔
ایم کیو ایم نے بھی ایک ہوٹل میں اپنے ارکان اسمبلی کو ٹھہرایا ہے، تشویش کی بات ہے کراچی کے رہائشی ارکان اسمبلی کو ہوٹلوں میں کیوں ٹھہرایا گیا۔
الیکشن کمیشن تحقیقات کرےکہ ہوٹل کے اخراجات کون برداشت کر رہا ہے، خدشہ ہےکہ ارکان اسمبلی پر دباؤ ڈالنے کے لئے ہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔
Comments are closed.