بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رفاہی ادارے بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کا تمام صوبوں میں اجتماعی وقف قربانی کا اہتمام

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ رفاہی ادارے بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام حسب سابق اس سال بھی ملک کے تمام صوبوں میں اجتماعی وقف قربانی کا اہتمام کیا گیا۔

شہروں کے مضافاتی علاقوں اور پس ماندہ بستیوں کے لاکھوں افراد تک بیت السلام کے رضا کاروں نے گوشت پہنچایا۔

مجموعی طور پر 328 مراکز قائم کیے گئے جہاں 30 ہزار 273 قربانیاں کی گئیں، مستفید افراد کی تعداد 18 لاکھ 16 ہزار 380 ہے۔

سندھ کے 41 مقامات میں 14 ہزار 26 قربانیوں کا گوشت 8 لاکھ 41 ہزار 560 افراد میں تقسیم کیا گیا۔ 

پنجاب کے 73 مقامات پر 7 ہزار 955 قربانیوں کا گوشت 4 لاکھ 77 ہزار 300 افراد کو دیا گیا۔ 

خیبرپختونخوا میں 50 مقامات پر 3 ہزار 598 قربانیوں کا گوشت 2 لاکھ 15 ہزار 880 افراد شمالی علاقہ جات کے 33 مقامات پر 2 ہزار 499 قربانیوں کا گوشت ایک لاکھ 49 ہزار 940 افراد جبکہ بلوچستان کے 31 مقامات پر 2 ہزار 195 قربانیوں کا گوشت ایک لاکھ 31 ہزار 700 افراد میں تقسیم کیا گیا۔

یاد رہے کہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام ملک بھر میں سیکڑوں تعلیمی ادارے قائم کر رہے ہیں جہاں تقریباً 40 ہزار طلبہ بنیادی دینی اور ابتدائی عصری تعلیم سے لے اعلیٰ درجے کے عصری علوم و فنون سمیت قرآن و حدیث اور و فقہ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

یہ ادارے بیت السلام کی رفاہی سرگرمیوں اور خدمات کے لیے بھی مرکزی حیثیت رکھتے ہیں جہاں سے سال بھر مستحقین کو راشن، لباس اور دوسری ضروریات پہنچائی جاتی ہیں، خاص طور پر رمضان اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاکھوں افراد تک راشن اور قربانی کا گوشت پہنچایا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.