پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ بلوچ ثقافت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے۔
کراچی سے جاری اپنے پیغام انکا کہنا تھا کہ اس ثقافت کی اساس انسان دوستی اور محبت ہے۔
چیئرمین پاکستان پی پی پی نے کہا کہ مہمان نوازی، بہادری اور عزم و استقلال بلوچ عوام کا خاصہ ہے۔ ثقافتی دن منانا قومی یکجہتی کو نئی بلندیاں و وسعتیں دے رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نوجوان ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان سمیت ملک بھر کو یومِ بلوچ ثقافت پر مبارکباد دی۔
Comments are closed.