بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک تولہ سونے کی قیمت 1050 روپے کم ہوگئی

ملک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، ایک تولہ سونے کی قیمت 1050 روپے کم ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1050 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہوکر 91 ہزار 907 روپے ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ ماہ یعنی فروری کے دوران مرغی اور گھی کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 13 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 723 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.