پڈعیدن میں جھمپیر ریلوے ٹریک پر شگاف پڑنے کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
پڈعیدن اسٹیشن پر 10 گھنٹے سے قراقرم ایکسپریس موجود ہے جبکہ کراچی ایکسپریس 7 گھنٹے سے بھریا روڈ اسٹیشن پر کھڑی ہے۔
پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے سے محراب پور اسٹیشن پر کھڑی ہے، اسٹیشن ماسٹر محراب کے مطابق ٹرینوں کو اسٹیشن بائے اسٹیشن روانہ کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ریلوے حکام کے مطابق تیز بارش کے باعث رحمان بابا، گرین لائن ایکسپریس کو سیٹھارجہ اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق سیٹھارجہ کے نوجوانوں نے دونوں ٹرینوں کے مسافروں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا اور اسٹیشن ماسٹر کے ہمراہ اُسے تقسیم بھی کیا۔
Comments are closed.