سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار یار محمد رند کو منانے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند کو ان کے بیٹے کو دستبردار کرانے کے لیے راضی کر لیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یار محمد رند اپنے صاحبزادے کو اتحادی جماعت کے حق میں دستبردار کرانے کا اعلان کریں گے۔
سردار یار محمد رند کے بیٹے نے سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر جنرل نشست پر بطور آزاد امیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔
Comments are closed.