بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہدہ رحمانی کے نام پر پیسے مانگنے والا ملزم گرفتار

پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے شاہدہ رحمانی کے نام پر میسج کر کے پیسے مانگنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شاہدہ رحمانی کے بیٹے ہلال سعید رحمانی کے مطابق ملزم عمران لوگوں کو اُن کی والدہ کے نام سے میسج کر کے پیسے مانگتا تھا، ملزم عمران کی جانب سے مختلف ایم پی ایز، ایم این ایز سے شاہدہ رحمانی بن کر پیسے مانگے گئے۔

مدعی ہلال سعید رحمانی کا کہنا ہے کہ ملزم نے قادر پٹیل، ناز بلوچ، امداد پتافی، ابرار شاہ اور پلوشہ خان سے بھی پیسے مانگے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ شاہدہ رحمانی کے بیٹے ہلال سعید رحمانی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ دھوکہ دہی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.