بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ونڈوز فون بنانے والے کو اینڈرائڈ فون پسند

دنیا کی نامور شخصیت اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو اینڈرائڈ فون پسند ہے جس کا انھوں نے ایک انٹرویو میں اظہار بھی کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے کہا ہے کہ انھیں ذاتی طور پر اینڈرائیڈ ڈیوائسز پسند ہے اور وہ ایپل آئی فون کے بجائے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کو ترجیح دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ پہلے آئی فون استعمال کیا کرتے تھے، لیکن وہ اب اینڈرائیڈ استعمال کر رہے ہیں۔

جب انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی اینڈرائیڈ کی جانب منتقل ہونے کی وجہ کیا ہے تو انھوں نے بتایا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پہلے سے ہی مائیکرو سافٹ کے کچھ سافٹ ویئر انسٹال ہوتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ان کے لیے اینڈرائیڈ ڈیواسز کا استعمال آسان ہوجاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.