بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے اپنے اغوا کے خبر کی تردید کردی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہریار شر نے اپنے اغوا کی خبر کی تردید کردی۔

اوباڑو سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہر یار شر  نے اپنے  ویڈیو بیان میں کہا کہ  تحریک انصاف کی کارکردگی سے مایوس ہوں، ہمیں کوئی کیوں اغواء کرے گا، میں اپنے گھر پر موجود ہوں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کریم بخش گبول کو دھمکا کر بیان دلوایا گیا، کریم بخش گبول ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف بیان دیتے آئے ہیں۔

 شہریار شر نے کہا کہ وزیر اعظم کو کئی بار کہا ہے کہ سندھ کے لیےکچھ کریں لیکن انھوں نے نہیں سنا، تحریک انصاف کے پاس سندھ کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے گورنر ہاؤس میں کمرے میں جاکر سینیٹ انتخاب کی  ٹکٹیں بانٹیں، ہم سے پوچھا بھی نہیں گیا اسی لیے ہم پارٹی سے ناراض ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.