بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گلیڈی ایٹرز کا فواد احمد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ فواد احمد کی جلد صحتب یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے والے فواد احمد اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہی حصہ تھے۔

خیال رہے کہ فواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ایک روز کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.