ford escort zx2 sr ecu hookup pregnant hookup instant sex hookup sites hookup Middletown Delaware best really free hookup sites best hookup subredduts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم مطمئن ہیں، ہمارے نمبرز پورے ہیں: عطا اللہ تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما و صوبائی وزیر عطاء اللّہ تارڑ نے کہا ہے کہ 25 ارکان کو نکال بھی دیں تو بھی ہمارے ارکان کی تعداد 177 ہے،  ہم خوش ہیں اور مطمئن ہیں ہمارے نمبرز پورے ہیں، اب نہ ان کا کوئی ممبر ٹوٹ سکتا ہے نہ ہمارا کوئی ممبر ٹوٹ سکتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 63 اے سے متعلق تشریح میں کہا کہ پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا، عدالت نے نہ الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے، نہ نئے الیکشن کا حکم دیا ہے اور نہ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

لارجر بینچ نے فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے سنایا ہے، ایک جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے 4 ججز کے فیصلےکے کچھ نکات سے اختلاف کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز کے فیصلوں کو تحفظ دیا گیا ہے، حمزہ شہبازشریف اس انتخاب تک وزیراعلیٰ رہیں گے۔  

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ارکان کی تعداد 177 ہے، ہمیں 9 ووٹوں کی برتری ہے، ہم پُرامید ہیں کہ ہم یہ رن آف الیکشن بھی جیت جائیں گے۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ خوش آئند فیصلہ ہے تسلیم کرتے ہیں، عمل درآمد بھی کریں گے، ایوان میں کسی نے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی تو یہ توہین عدالت ہوگی، پچھلی مرتبہ ایوان میں بال نوچے گئے کوئی بات نہیں، اب اگر ایسا ہوا تو چھ ماہ کی قید ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ  تحریک انصاف والے خوشی بھی منارہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اپیل میں جائیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ حکم میں اہم بات یہ ہے کہ کل الیکشن عمل کو سبوتاژ کیا گیا تو توہین عدالت ہوگی، اگر کسی نے ارکان کو دبانے کی کوشش کی تو حکومت نہیں عدالت کارروائی کرے گی۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، کل اس عمل پر جتنے بھی خدشات تھے وہ ختم ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.