پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ وہ پیسوں سے ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی کریم بخش گبول نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے ووٹ دیں گے۔
اپنے ویڈیو بیان میں کریم بخش گبول کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کا ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ناانصافیاں ہوئی ہیں، اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔
کریم بخش گبول کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سندھ میں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔
انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا جن سے متعلق یہ سننے میں آرہا ہے کہ انھوں نے پیسے دے کر ٹکٹ خریدا ہے۔
میں ایسے لوگوں کو کبھی ووٹ نہیں دوں گا جو پیسے دے کر سینیٹ انتخابات میں آئے ہیں۔
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ میں ان لوگوں سے مطمئن نہیں ہوں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دے سکتا، کیونکہ مجھے آئین پاکستان نے یہ حق دیا ہے کہ جو پیسے دے کر ٹکٹ لے کر آتے ہیں میں انھیں ووٹ نہیں دوں۔
کریم بخش گبول کا کہنا تھا کہ میں جن سے مطمئن ہوں گا انھیں ووٹ دوں گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018 کے عام انتخابات میں کریم بخش گبول نے پی ایس 100 سے کامیابی سمیٹی تھی، جہاں انھوں نے پی پی پی کے امیدوار تاج محمد کو واضح فرق سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.