کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کے افتتاح پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے بیان میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت 14 برس بعد چند بسیں چلا کر تیس مار خان بن رہی ہے، 14 برسوں میں نیلے پیلے منصوبوں پر صرف دعوے سامنے آتے رہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت کی بسیں عوام کے لیے صرف ڈریم لائن ہیں، صوبائی وزراء پریشان ہیں بسوں کی کون سی تاریخ اور کتنی تعداد ہیں؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت سے 14سال میں 4 کلو میٹر ایدھی لائن ٹریک مکمل نہیں ہوسکا، سندھ حکومت کی نیت پر اب کسی کو اعتبار نہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے لوگ سندھ حکومت کے لولی پاپ مسترد کرچکے ہیں۔
Comments are closed.