بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسحاق ڈار کا جولائی میں پاکستان آنے کا امکان

سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوگیا ہے، وہ اگلے ماہ جولائی میں کسی بھی وقت پاکستان واپس آسکتے ہیں۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے اسحاق ڈار کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

اسحاق ڈار وطن واپسی پر پہلے بطور سینیٹر اپنا حلف لیں گے جس کے بعد  وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان سے لندن آئے تقریباً 4 برس کا عرصہ ہو چکا ہے، ان پر لندن آنے سے قبل مختلف کیسز بنائے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.