بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: لیاری میں گیس لیکیج سے آگ لگ گئی، 9 افراد جھلس کر زخمی

کراچی کے علاقے لیاری، چاکیواڑہ میں گیس لائن سے لیکیج کے باعث آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جن کی زد میں آ کر 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چاکیواڑہ میں مرزا آدم خان روڈ پر گیس کی لائن میں لیکیج کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ کے بلند شعلوں کی زد میں آ کر 9 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔

فائر آفیسر نے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، عمارت کے باہر رکھے سامان کی وجہ سے آگ پر قابو پانے

فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے کے لیے اطلاع دی گئی جبکہ سوئی سدرن گیس کا عملہ اطلاع ملنے کے باجود تاخیر سے پہنچا جس نے پہنچنے کے بعد گیس کنکشن کو منقطع کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.