سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے شہری کی جانب سے پالتو کتےکی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جارہی ہے۔
کرناٹک کے بیلگام شہر میں شیواپا نامی مالک نے اپنے کتے کے یوم پیدائش پر 100 کلوگرام کا کیک کاٹا اور 4000 مہمانوں کو مدعو بھی کیا۔
و یڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا کیک کے سامنے تمام لوگوں کے درمیان کھڑا ہے جس کے سر پر جامنی رنگ کی خوبصورت ٹوپی بھی رکھی ہوئی ہے۔
شیوایا نے کتے کی سالگرہ کو گرینڈ برتھ ڈے پارٹی کی طرح منایا۔
اس انوکھے ایونٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ شہری کو جانوروں سے محبت کرنے والا شخص قرار دیا.
Comments are closed.