پاکستان ریلویز نے 12 سال بعد انٹرنیشنل گڈز ٹرین بحال کر دی، گڈز ٹرین 4 مارچ کو ترکی سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔
ڈپٹی چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ہمدان نذیر کے مطابق ٹرین کراچی سے ترکی کیلئے بھی اسی ماہ واپس روانہ ہوگی، ٹرین 8 ہزار 490 کلومیٹر کا فاصلہ 2 ہفتوں میں طے کرے گی۔
ہمدان نذیر نے بتایا کہ ٹرین ترکی سے براستہ ایران، زاہدان، کوئٹہ، روہڑی سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی، پہلی انٹرنیشنل گڈز ٹرین گھریلو استعمال کا الیکٹرانکس سامان لا رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے احکامات کی روشنی میں ریلوے حکام نے 12 سال بعد انٹرنیشنل گڈز ٹرین بحال کی ہے۔
Comments are closed.