بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 245 ضمنی انتخاب: فوج تعینات کی جائے، متحدہ کی درخواست

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ 

کراچی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خط ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمیشن کو لکھا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی۔ دو سیاسی جماعتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ 

خط کے متن میں این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے دوران فوج اور رینجرز کو حلقے میں تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.