2010 free hookup apps hookup Stafford CT a v hookup on xbox 360 best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول مزید 50 روپے مہنگا کرنے کی بات چل رہی ہے، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مزید 50 روپے فی لٹر تک پیٹرول مہنگا کرنے کی بات چل رہی ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  شوکت ترین نے کہا کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے پاکستان کو 33 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

 شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان نے کبھی شوکت خانم کے لیے پیسے نہیں مانگے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب یا کسی بھی دورے میں وزیراعظم کے لیے فنڈز مانگنے میں دشواری ہوتی تھی، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) تک نے پاکستان کی کورونا کے دوران پالیسیوں کو سراہا۔

 شوکت ترین نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ بہت بڑھ چکی ہے، یہ ناکام حکومت ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے دنوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ حماد اظہر  دن اور رات بجلی پوری کرنے پر محنت کرتے تھے، بجلی اور توانائی کے ذخائر اور اس کے ضائع ہونے میں کمی کی کوششیں کی جاتی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ عوام کو سہولت دینے نہیں خود کو نیب سے آزاد کروانے آئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.