جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

نوشہرہ کا ضمنی الیکشن ن لیگ نے جیتا نہیں چوری کیا ہے، پرویز خٹک

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں پی کے 63 کا ضمنی  الیکشن مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے جیتا نہیں چوری کیا ہے۔

نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی کے 63 کے انتخاب میں 6 ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ تمام ثبوت اور شواہد الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروادیے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی کے 63 کے الیکشن میں ہونے والی چوری کے پیچھے پڑچکا ہوں، میں جس چیز کے پیچھے پڑ جاتا ہوں اس کو منطقی انجام تک پہنچاتا ہوں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کے لیے تجوریاں کھول دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.