بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کا حمزہ شہباز سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ن لیگ کے سینئر رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کے مطابق بلاول بھٹو نے حمزہ شہباز سے ٹیلیفونک بات چیت میں انہیں رہائی پر مبارک باد دی۔

پی پی چیئرمین نے حمزہ شہباز کو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے 2 مارچ کو ہونے والے عشائیے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

عطا اللّٰہ تارڑ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاست سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ن لیگی رہنما کے مطابق حمزہ شہباز نے اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو بھی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.