بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملتان: شاہ محمود سے ثروت اعجاز قادری کی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے ملاقات کی ہے۔

ملتان میں ہونے والی ملاقات میں ثروت اعجاز قادری سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات اور ہائبرڈ وار میں علما کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے بڑھتے رجحانات ملکی سلامتی کے لیے زہر قاتل ہیں۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جماعتیں دھاندلی زدہ نظام کی حامی ہیں جبکہ عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.