hookup by tinder hookup Middletown Delaware free messege hookup sites hookup Cresskill New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالت کا ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب کو شوکاز نوٹس

فریئر ہال سمیت آثار قدیمہ میں شامل دیگر عمارتوں میں نئی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فریئر ہال کی حدود میں نئی تعمیرات پر مرتضیٰ وہاب سے وضاحت طلب  کرلی۔

عدالت نے مرتضیٰ وہاب کو شہر میں ہیریٹیج عمارتوں میں مداخلت سے بھی روک دیا۔

عدالت نے فریئر ہال میں تعمیر ہونے والا گیٹ فوری توڑنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فریئر ہال کا نیا تعمیر ہونے والا گیٹ مسمار کرکے رپورٹ طلب کرلی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق آثار قدیمہ قرار دی گئی عمارتوں میں نئی تعمیرات نہیں کی جاسکتیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.