بھارت سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کو دیکھتے ہی دیکھتے 5 لاکھ ویوز مل گئے ہیں جس میں ایک ٹیچر کو طالبات کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسکول سے تعلیم مکمل ہونے پر آخری دن یا چھٹیاں شروع ہونے کی خوشی میں اکثر اوقات طالبِ علموں کو ایک دوسرے پر سیاہی پھینکتے اور مختلف طریقوں سے خوشی مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے مگر بھارتی اسکول کی ایک ٹیچر نے نئی مثال قائم کی ہے۔
سَمر کیمپ کے اختتام پر ٹیچر خوشگوار موڈ میں اپنی طالبات کے ہمراہ ایک خالی کلاس میں مشہور گانے ’جھمکا بریلی والا‘ پر ڈانس کر رہی ہے۔
ویڈیو کے وائرل ہونے پر اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردِ عمل کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے ٹیچر کے اس دوستانہ ماحول میں بچوں کو ’گُڈ بائے‘ کہنے پر تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.