نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کے اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائرکی گئی، نیپرا 27 جون کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ فرنس آئل سے 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مقامی گیس سے10 فیصد درآمدی ایل این جی سے22.89 فیصد بجلی بنائی گئی، مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے93 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
Comments are closed.