ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ورلڈT20 کیلئے ICC نے بھارت کو 31مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے، احسان مانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی کا کہنا ہے اس سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو 31مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے جس میں بھارتی بورڈ کو پاکستان ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی تحریری یقین دہانی کے ساتھ فینز اور میڈیا کو بھارتی ویزے دینے کی شرط بھی شامل ہے۔

احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ٹیکس کلیئرنس اور کوویڈ 19کے پروٹوکولز بنا کر دینے ہوں گے ان  تنیوں مسائل پر بھارتی بورڈ کو تحریری طور پر لکھ کر آئی سی سی کو 31مارچ سے پہلے بھیجنے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بصورت دیگر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی متحدہ عرب امارات میں منتقل کردیا جائے گا۔

جیو نیوز کے سوال پر کہ چیئرمین پی سی بی کے کنٹریکٹ کی میعاد ختم ہونے میں چھ ماہ باقی رہ گئے ہیں کیا وہ وزیر اعظم عمران خان سے اپنا کنٹریکٹ بڑھ جانے کی بات کریں گے؟

احسان مانی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی خود سے کوئی چیز نہیں مانگی اور نہ وہ خود سے درخواست کریں گے، اگر وہ چاہتے ہیں کہ میں مسلسل کام کرتا رہوں تو سوچیں گے۔

احسان مانی سے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان سے اختلافات کے حوالے سے سوال ہوا تو دونوں نے دوران پریس کانفرنس ہاتھ ملایا اور اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ ان کے درمیان کوئی اختلافات ہیں۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان کسی رائے پر اختلاف تو ہو سکتا ہے لیکن یہ اختلاف ذاتی نوعیت کا ہر گز نہیں ہے۔

احسان مانی نے بتایا کہ گزشتہ سال کوویڈ 19 کی وجہ سے ایشیا کپ رواں سال کرایا جانا تھا لیکن اس سال جون میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے جس کے لیے بھارتی ٹیم نے کوالیفائی کر لیا ہے اس وجہ سے اس سال بھی ایشیا کپ کا انعقاد ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.