سعودی عرب کے شہر دمام سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی، لینڈنگ کے دوران طیارے کا اگلا ٹائر پھٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بوئنگ 777 طیارے کا اگلا ٹائر پھٹ گیا۔
پی آئی اے پرواز کا لینڈنگ کے وقت ٹائر پھٹا تاہم کپتان نے طیارے کو کنٹرول کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 246 میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ٹمپریچر کی وجہ سے نوز وہیل کی لیئر اتری۔
ترجمان نے کہا کہ طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد مکمل جانچ کی گئی۔
یاد رہے کہ پی آئی اے کے طیارے کا ٹائر پھٹنے کا ایک واقعہ 2 روز قبل بھی پیش آیا تھا۔
Comments are closed.