hookup Monmouth Junction NJ hookup by tinder gay byu hookups hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم، ایک ایم کیو ایم لندن اور ایک لیاری گینگ وار سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیم کے ملزمان سرمد علی اور ثنا ریل کی پٹری پر بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کا صدر اور بولٹن مارکیٹ بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا بھی قوی شبہ ہے۔

لیاری گینگ وار کے ملزم نعیم نے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاشیں گولیمار ندی میں پھینک دی تھیں۔

ملزم سید محمد عارف کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتا ہے، ملزم شاہ فیصل سیکٹر کا ممبر ہے اور ایسٹ پولیس کے مقدمات میں اشتہاری تھا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.