گزشتہ روز ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا ایس ایم سروسز اسپتال میں علاج جاری ہے۔
ایس ایم سروسز اسپتال میں دانیال عزیز کی اہلیہ، مہناز اکبر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہمیں اس وقت عوام کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
اہلیہ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز بہت اچھا علاج کر رہے ہیں، ہمارے اسپتال بہت اچھے ہیں۔
اہلیہ دانیال عزیز، مہناز اکبر نے مزید کہا کہ پاکستانی اسپتالوں کی امریکا، لندن سے موازنے کی ضرورت نہیں ہے۔
دوسری جانب دانیا عزیز کے علاج کے لیے پرنسپل ایم ایس سروسز (سمز) ڈاکٹر محمد فاروق افضل کی سربراہی میں 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لیگی رہنما دانیال عزیز گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوگئے تھے، ن لیگی رہنما کی گاڑی کو شکر گڑھ میں ٹرک نے ٹکر مار دی تھی۔
حادثے میں دانیال عزیز زخمی جبکہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔
Comments are closed.