boyne tannum hookup rules denver hookup airbnb best hookup apps that aren't a scam gay hookup apps nz hookup Cresskill New Jersey hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان: پری مون سون کا نیا سسٹم، 20 جون تک شدید بارش کا امکان

پری مون سون بارش برسانے والا نیا سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہوگا۔

اس سسٹم کے داخل ہونے کے بعد 17 جون سے سے 20 جون کے دوران بلوچستان کے اضلاع سبی، بولان، نصیر آباد، جھل مگسی، مستونگ، بارکھان، زیارت، ژوب، کوئٹہ، قلات، خضدار، چمن اور ہرنائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔

شمال مشرقی بلوچستان میں آج سہ پہر سے پری مون سون بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

شدید آندھی سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا اور لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ سرکلز کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 3 دن تک گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور سیلابی صورتِ حال کا امکان ہے۔

سسٹم کے زیرِ اثر علاقوں میں آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے خدشات بھی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متوقع سسٹم کے زیرِ اثر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بارشوں کے دوران ضروری عملے کو تیار رکھنے کی ہدایت کر دی۔

پی ڈی ایم اے نے کوہِ سلیمان اور ہرنائی رینج کے ساتھ زیریں بلوچستان کے لیے فلڈ وارننگ بھی جاری کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی کی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.