hookup que significa gina valentina melissa moore hookup hotshot gay vegas hookup best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کیماڑی میں پولیس مقابلہ، مسلح ملزمان گرفتار

کراچی میں کیماڑی کے علاقے موچکو گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے اسلحہ و موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ 

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کیماڑی کی ٹیم ایس آئی پی نصیر کی سربراہی میں موچکو کے ایدھی قبرستان کے قریب ناکہ لگا کر چیکنگ پر مامور تھی کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان کو رکنے کا شارہ کیا، اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ 

پولیس پارٹی نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی جس سے چاروں ملزمان اپنی موٹرسائیکلوں سے گر گئے جنہیں گرفتار کیا گیا۔ زخمی ہونے والے تین ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

گرفتار ملزمان میں عبدالوحید، جہانگیر حسین (عرف گنجا)، محمد زبیر اور محمد وقار شامل ہیں۔ 

حکام کے مطابق ملزمان سے 2 موٹر سائیکلیں اور 3 پستول برآمد کی گئی ہیں۔ 

حکام کا کہنا تھا کہ تین ملزمان کئی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.