کراچی کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی میں گھر پر حملے کے بعد ملزمان کی جانب سے مقتول کی بیوی کو اغواء کرنے کا معاملہ حل ہوگیا، خاتون حملے کے بعد پڑوس کے گھر میں چھپ گئی تھی۔
پولیس کے مطابق مقتول عبدالستار کی بیوی کو ملزمان اغواء کرکے نہیں لے گئے تھے بلکہ گھر پر حملے کے بعد وہ پڑوس کے ایک گھر میں چھپ گئی تھی اور اگلے روز اپنے کرائے دار کو فون کرکے بتایا۔
فرزانہ کی مقتول سے دوسری اور پسند کی شادی تھی سابقہ شوہر سے اس کے 3بچے ہیں، فرزانہ کے مقتول شوہر کو اس کے سابقہ شوہر نے قتل کیا ہے کیونکہ اس کو شک تھا کہ عبدالستار نے بہلا پھسلا کر فرزانہ کو اس سے طلاق دلوائی ہے۔
قتل میں ملوث ملزم کی تلاش میں ٹیم کشمور روانہ کی جائیگی۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل کورنگی ضیاء کالونی میں گھر پر حملے کے نتیجے میں سریوں کے وار سے عبدالستار جاں بحق جبکہ اسکی والدہ اور بہن زخمی ہوگئی تھی۔
Comments are closed.