بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، ٹوئٹر پر میمز کا سیلاب آ گیا

گزشتہ شب حکومت کی جانب سے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، رات 12 بجے کے بعد سے  پیٹرول 24.3 اور ڈیزل 59.16 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ دیا جا رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے قلیل عرصے کے دوران تیسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جہاں عوام میں پریشانی، فکر، غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں میمرز نے نئی میمز متعارف کروا دی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر بننے والی میمز پر ایک نظر:

یہ میمز ناصرف صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر رہی ہیں بلکہ کار کے آگے گدھا باندھنے کا مشورہ بھی دے رہی ہیں۔

ٹوئٹر پر وائرل ایک میم میں پیٹرول کی قیمتوں میں ایک ساتھ 24 روپے کے اضافے پر میمرز کا کہنا ہے کہ اب ہم نہیں بچیں گے۔

ایک اور میم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کار پیٹرول کی نئی قیمت سُن کر اپنے ہوش و حواس ہی کھو بیٹھی ہے۔

دوسری جانب میمز میں تاثر دیا جا رہا ہے کہ عوام سکون سے زندگی گزارنا شروع ہی کرتے ہیں کہ بیچ میں پیٹرول کی نئی بڑھتی قیمتیں آ جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سے پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے لیٹر مہنگا مل رہا ہے۔

اتحادی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی…

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 24.3 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 39.16 روپے اور مٹی کا تیل 39.49 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

پاکستان میں رات 12 بجے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.