امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق امریکی عوام کو انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
جو بائیڈن کی جانب سے امریکیوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ابھی اختتام سے بہت دور ہے۔
دوسری جانب امریکا میں کورونا وائرس کی تیسری ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی جا چکی ہے۔
جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک خوراک کوویڈ 19 کے خلاف انتہائی موثر قرار دی گئی ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ملک میں دستیاب تیسری ویکسین کے اعلان کو سراہا گیا ہے۔
Comments are closed.