
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ان کے پاس لوگ ہی نہیں ہیں، اگر ان کے پاس لوگ ہوتے تو اسمبلی بلڈنگ میں اجلاس کرتے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ جو اجلاس پہلے سے چل رہا ہو اس کے ساتھ دوسرا اجلاس نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پہلا اجلاس تو آج بھی چل رہا ہے، دو آرڈیننس لا کر ایک ادارے کے ساتھ زیادتی کی ہے، یہ ادارے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ گورنر نے ہاؤس کا تقدس پامال کیا ہے، اُن میں عقل ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کام جو آج تک کسی بھی غیر جمہوری حکومت نے نہیں کیا وہ کام یہ لوگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر اجلاس کی صدارت کرنے کے لیے ڈپٹی اسپیکر کو کہہ ہی نہیں سکتے۔
Comments are closed.