
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا پاکستان میں سب سے بڑے چور پیپلز پارٹی والے ہیں۔
بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کے ہاتھ سے ان کا موبائل چھینا۔ منور وسان دعا بھٹو کا موبائل لے کر چلا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول اور آصف زرداری کے اسمبلی ارکان نے ثابت کیا کہ یہ لوگ چور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ نے مجھے کہا ثبوت لے کر آئیں، کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھینا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ویڈیو ہے، مقدمہ درج کرائیں گے۔
اس موقع پر دعا بھٹو نے کہا کہ مرد ایم پی ایز نے مجھے پکڑا، روکا اور دھکا دیا۔
دعا بھٹو نے مزید کہا کہ مجھے کلثوم چانڈیو نے مارنے کی کوشش بھی کی۔
Comments are closed.