بلوچستان میں موسم سرما کے دوران کم بارش کے باعث خشک سالی کے آثار نمودار ہونا شروع ہوگئے، صوبے کی اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی حکومت سے متوقع خشک سالی سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کردیا۔
بلوچستان میں خشک سالی سے متعلق محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق موسم سرما کے دوران کم بارش کے باعث صوبے میں خشک سالی کی کیفیت ہے۔
متاثرہ اضلاع میں چاغی، ہرنائی، کیچ، خاران، گوادر، مستونگ، نوشکی، پشین، پنجگور، قلات، کوئٹہ اور واشک شامل ہیں۔
ایڈوائزری رپورٹ کے مطابق ان علاقوں میں زراعت، کاشت کاری، فضلات و باغات، آب نوشی اور گلہ بانی اور آب و ہوا سمیت دیگر شعبے متاثر ہوسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب خشک سالی سے متعلق ایڈوائزری کے بعد اس مسئلے کو اپوزیشن جماعتوں نے بلوچستان اسمبلی میں اٹھایا، اپوزیشن اراکین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے۔
Comments are closed.