best place for discreet hookups married hookup Longmeadow st louis hookups reddit hookup Colmar denver hookup airbnb hookup Cragsmoor New York

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفر گڑھ، لڑکیوں کو ہراساں کرنیوالے ملزمان کی فائرنگ، بھائی جاں بحق

مظفر گڑھ میں مارننگ واک کرنے والی 2 لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں لڑکیوں کا بھائی جاں بحق، باپ اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ خان گڑھ میں پیش آیا، جہاں مارننگ واک کرنے والی 2 لڑکیوں کو موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے کہا کہ شکایت پر لڑکیوں کے والد اور بھائی نے پیچھا کر کے ایک ملزم کو پکڑ لیا تو اس کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے لڑکیوں کا بھائی عبدالغفور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر باپ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.