وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست پروان چڑھائی، تحریک انصاف سینیٹ کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں سینیٹ الیکشن میں بلامقابلہ منتخب پی ٹی آئی امیدوار عون عباس بپی کے اعزاز میں تقریب میں گفتگو کر رہے تھے۔
تقریب میں صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
عثمان بزدار نے عون عباس بپی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اپوزیشن کا ہر حربہ ناکام رہا ہے۔
ایک طرف کرپٹ عناصر اور دوسری طرف پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ہر سطح پر شفافیت کے لیے جو اقدامات کیے انھیں پوری قوم سراہتی ہے۔
Comments are closed.