پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ فتح کا کریڈیٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، بیٹسمین پہلے ہی اچھا کررہے تھے اب بولرز نے بھی شاندار کھیلا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی کے بعد وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ برا میچ ہونے کے بعد اگلے روز اچھی کارکردگی ہو تو کافی اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ ہے جو فتح میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
وہاب ریاض نے مزید کہا کہ دونوں سینیر پلیِئرز مجھے ہر موقع پر گائیڈ کر رہے ہیں۔
Comments are closed.