بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 6 میں آج گولڈن ربن ڈے منایا جارہا ہے

پاکستان سُپر لیگ میں کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں آج گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا۔

پاکستان سُپر لیگ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

گولڈن ربن ڈے منانے کا مقصد بچوں میں کینسر سےمتعلق آگاہی فراہم کرنا ہے، کینسر میں مبتلا 2 بچوں کو آج کھلاڑیوں کے دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں گی۔

گولڈن ربن ڈے پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگی اسٹمپس کو گولڈن رنگ میں رنگ دیا گیا۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کےدوران 5 سالہ محمد معاز کو ٹی شرٹ دی جائے گی، پانچ سالہ محمد معاز کینسر کے مرض سے لڑ رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹد اور پشاور زلمی کے میچ کےدوران محمد بن خالد کو ٹی شرٹ دی جائے گی۔

12 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ڈبل ہیڈر میچز کے موقع پر پنک ربن ڈے منایا جائے گا، پنک ڈے کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگی اسٹمپس کو گلابی رنگ میں رنگا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.