وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر سے ایل این جی معاہدے کی نئی قیمت ایل این جی ٹریڈ کی دستیاب معلومات میں دنیا کا سب سے کم قیمت معاہدہ ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم بابر نے کہا کہ جو معاہدہ پہلے سے چلا آرہا ہے اس کی نسبت نئے معاہدے میں قیمت 31 فیصد کم ہے۔
ندیم بابر نے کہا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کا دس سال کا معاہدہ کیا گیا ہے قیمت کے حوالے سے 4 سال بعد معاہدے کی تجدید ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت قطر گیس کمپنی پاکستان کو ایل این جی فراہم کرے گی، ماضی کے مقابلے میں یہ معاہدہ 31 فیصد سستا ہے۔
ندیم بابر نے کہا کہ نئے معاہدے کے تحت قیمت پر 4 سال بعد دوبارہ بات چیت کی جا سکتی ہے، 15 سالہ معاہدے میں قیمت پر دوبارہ بات چیت 10 سال بعد ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.