بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کی 11 سیٹوں پر بلامقابلہ منتخب ہونیوالے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات

پنجاب کی جنرل نشستوں پر بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹرز کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر  پروفیسر ساجد میر کی ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی 3 جائیدادیں ہیں، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے پاس 31 لاکھ روپے نقدی ہے۔

الیکشن دستاویز کے مطابق  ساجد میر کے پاس 10 تولے سونا، 2 لاکھ کا فرنیچر اور بینکوں میں 3 لاکھ روپے ہیں،  پروفیسر ساجد میر کے پاس کوئی گاڑی نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کی کاوشوں سے پنجاب میں عددی تعداد کے مطابق امیدوار کامیاب ہوئے۔

دستاویز کے مطابق  مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا 8 جائیدادوں کے مالک ہیں، جن کی مالیت ایک کروڑ 50 لاکھ ہے، اُن کا کاروبار 45 لاکھ روپے کا ہے، ایک گاڑی اور 31 لاکھ کی نقدی ہے۔

 کامل آغا کے 3 بینکوں میں 88 لاکھ روپے اور 5 لاکھ کا فرنیچر بھی ہے۔

 الیکشن دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چودھری کے پاس کوئی جائیداد ہے نہ گاڑی۔

اعجاز چودھری کے 2 بینکوں میں 13 لاکھ روپے، 3 کروڑ روپے نقد بھی ہے، ان کے پاس 80 تولے سونا اور ایک لاکھ روپے کا فرنیچر ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چودھری، عون عباس، کامل آغا بھی کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف نیازی کے پاس 2 گاڑیاں، 30 تولے سونا، اور ایک لاکھ 35 ہزار روپے کیش ہے، سیف نیازی کی 2 مقامات پر 15 لاکھ کی جائیدادیں اور بینکوں میں 27 لاکھ روپے ہے، اُن کے پاس 30 لاکھ روپے کے کاروباری اثاثے اور 7 لاکھ کا فرنیچر بھی ہے۔

 الیکشن دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس کی 2 مقامات پر 5 کروڑ روپے کی جائیدادیں ہیں،  عون عباس 295 کینال زرعی اراضی کے مالک ہیں، اُن کے پاس 10 لاکھ کا فرنیچر اور 54 لاکھ کے زرعی آلات اور جانور بھی ہیں۔

دستاویز کے مطابق عون عباس کی اہلیہ کے پاس 60 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے کیش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.