بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ انتخابات، PTI کی ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں تیز

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے قبل   ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے جس وزیر سے استعفیٰ لیا اس کو ملنے کے لیے بلایا گیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے سابق وزیر قانون سلطان محمد خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سلطان محمد خان سے ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

سابق وزیرقانون سلطان محمد نے سینیٹ امیدواروں کی نامزدگی پر پارٹی کے فیصلوں کی تائید کی ہے۔

واضح رہے کہ سلطان محمد خان سے 11 فروری کو وزارت واپس لے لی گئی تھی،  سلطان محمد خان سے وائرل فوٹیج میں دکھائی دینے پر وزارت واپس لی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.