وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن قیادت کا کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کی اجازت دینے پر شکریہ ادا کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کی اجازت دینے پر سری لنکن قیادت کا شکرگزار ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ سری لنکن حکومت کے سرکاری نوٹی فکیشن کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال سری لنکن حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہلاک افراد کی لاشوں کو دفنانے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں جلانے کا حکم دیا تھا، سری لنکن حکومت کے مطابق کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کو دفنانے سے زیر زمین پانی گندہ ہوجائے گا۔
عمران خان کے حالیہ دورہ سری لنکا کے بعد سری لنکن حکومت نے کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کا سرکاری نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
Comments are closed.