بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بھارت جنگ بندی، امریکا کا خیر مقدم

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی سے متعلق مشترکہ اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے اقدام کو جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔

راولپنڈی (اے پی پی، جنگ نیوز)پاکستا ن اور بھارت کے…

ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں وسیع تر امن اور استحکام سب کےمفاد میں ہے، دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ اس پیش رفت کو مزید آگے بڑھائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس اتفاقِ رائے کے بعد کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.