پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ میں آئیڈیل آغاز تو نہیں ملا ہے لیکن ابھی ٹورنامنٹ میں بہت میچز باقی ہیں، بہت کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔
جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے 34 سالہ آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل میں اب تک جو ٹیم بعد میں بیٹنگ کر رہی ہے اس کی جیت ہو رہی ہے ایسے میں ٹاس کا کردار کافی اہم ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے بیٹنگ میں اچھا اسکور کریں اور بولنگ میں بھرپور انداز میں دفاع کریں، ہمیں بیٹنگ اور بولنگ دونوں کو ہی بہتر کرنا ہوگا۔
بین کٹنگ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اور آئی پی ایل دو ٹاپ لیگز ہیں، پی ایس ایل میں ہر ٹیم کے پاس ایسے بولرز ہیں جو 130 یا 140 کی رفتار سے بولنگ کراتے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین اعظم خان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اعظم کا مستقبل تابناک ہے، وہ الٹے سیدھے شاٹس کھیلنے کی بجائے اچھی ہارڈ ہٹنگ کرتا ہے۔
بین کیٹنگ نے کہا کہ یہ ان کا تیسرا دورۂ پاکستان ہے اور کسی بھی موقع پر انہیں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا۔
Comments are closed.