بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر پنجاب کی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والے پی ٹی آئی اراکان کو مبارکباد

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان تحر یک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے والے اراکین کو مبارکباد دی ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے سینیٹرز کا بلامقابلہ منتخب ہونا جمہوریت کی جیت ہے۔

انھوں نے کہا کہ باقی صوبوں اور وفاق میں بھی حکومتی و اتحادی امیدوار کامیاب ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چودھری، عون عباس، کامل آغا بھی کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں شفافیت سے پارلیمنٹ اور جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ سینیٹ میں اوپن بیلٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.